آيت اللہ صافی گلپائيگانی: دين اسلام كی بقاء، تبليغ میں ہے

IQNA

آيت اللہ صافی گلپائيگانی: دين اسلام كی بقاء، تبليغ میں ہے

13:25 - June 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1660006
اعزازی گروپ/ اكبر پوستچيان : مرجع تقليد آيت اللہ '' لطف اللہ صافی گلپائيگانی'' نے كہا كہ دين اسلامی كی بقاء، تبليغ میں ہے اور اگر تبليغ نہ ہوتی تو دين اسلام ختم ہو جاتا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كے قم سے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ صافی گلپايئگانی نے گزشتہ روز تبليغ كے حوالے سے ايك ملاقات میں كہا كہ تبليغ ايك اہم مسئلہ ہے اور اس كے بارے میں سنجيدگی سے غور كرنا چاہيئے۔
انھوں نے مزيد كہا كہ جوبھی تبليغ كے لیےقدم اٹھائے گا يقيناً امام زمانہ ﴿عج﴾ كا لطف اور عنايت اس كے شامل حال ہو گی۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہرمسلمان كو چاہئیے كہ وہ اپنی صلاحيت كے مطابق دين اسلام كی تبليغ كرے البتہ علماء كرام كے لیے تبليغ اسلام كی ذمہ داری اشد ہے۔ آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے كہا كہ دنيا اسلام كے معارف كو قبول كرنے كے لیے آمادہ ہے اور دين اسلام ايك جامع دين ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے كہ جديد ٹيكنالوجی سے استفادہ كر كے اسلام كو دنيا كے كونے كونے تك پہنچائیں۔ انہوں نے اپنی گفتگو كے آخر میں كہا كہ تبليغ كے مسئلے میں جس قدر ہمارا خلوص زيادہ ہو گا اتنے ہی امام زمانہ ﴿عج﴾ ہم سے راضی ہوں گے۔
259751
نظرات بینندگان
captcha