مدينہ منورہ كی اسلامی يونيورسٹی میں شہيد '' محمد باقر الصدر'' كے قلمی آثار كی تدريس

IQNA

مدينہ منورہ كی اسلامی يونيورسٹی میں شہيد '' محمد باقر الصدر'' كے قلمی آثار كی تدريس

17:21 - June 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1660121
بين الاقوامی گروپ: مدينہ منورہ میں اسلامی يونيورسٹی كے چانسلر '' محمد بن العقلا'' نے خبر دی ہے كہ اہل تشيع كے ممتاز عالم دين '' محمد باقر الصدر'' كے قلمی آثار اس يونيورسٹی میں پڑھائے جاتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبرساں ايجنسی ''ايكنا'' نے الراصد ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ باوجود اس كے كہ يونيورسٹی اہل سنت سے مختص ہے ليكن اس يونيورسٹی میں شيعہ عالم دين '' محمد باقر الصدر'' كی كتاب '' اقتصادنا'' كی تدريس كی جاتی ہے۔
مدينہ منورہ میں اسلامی يونيورسٹی كے چانسلر نے مزيد كہا كہ یہ كتاب بہت سی دوسری يونيورسٹيوں میں بھی پڑھائی جاتی ہے۔
260024
نظرات بینندگان
captcha