قرآن سنٹر '' نگين '' كے ڈائريكٹر ''قربانی '' نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' سےگفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ان كلاسوں میں ۳۰۰ تبريزی خواتين شركت كر رہی ہیں۔ یہ كلاسیں ۶ جون ۲۰۰۸ء كو شروع ہوئیں جو ۲۰ جون تك جاری رہیں گی۔ جناب قربانی نے كہا كہ ان كلاسوں كے انعقاد كا مقصد خواتين كو قرآنی مفاہيم سے آشنا كرنا ہے۔
ياد رہے كہ ان كلاسوں میں قرآن مجيد كے پانچ تجربہ كار اساتذہ تدريس كر رہے ہیں۔ ان كلاسوں كے اختتام پر ممتاز خواتين كو سند دی جائے گی۔
259869