بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق دارالحديث سنٹر كے شعبہ علم اور ثقافت نے كہا ہے كہ مصنف نے اس كتاب میں قرآن و سنت پر ايك تاريخی نگاہ ڈالتے ہوئے پہلےباب میں قرآن شناسی كے بارے میں كچھ مطالب تحرير كیے ہیں جن میں قرآن كی فضليت ، نزول قرآن كی كيفيت اور نزول قرآن كے مراتب وغيرہ شامل ہیں۔ دوسرے باب میں قرآن اور سنت كے درميان جدائی پر نگاہ ڈالی گئی ہے جس میں عصرخلفاء كو سامنے ركھتے ہوئے كہا گيا ہے كہ اس دور میں قرآن كو اصل قرار ديا گيا اور حديث كی نفی كی گئی جبكہ دوسری طرف سے بعض افراد نے اصل، حديث كو قرار ديا اور ظواہر قرآن پر عمل كرنے كی نفی كی ہے اور اس كے ذيل میں اخباريوں كے نظريات بھی بيان كیے گئے ہیں۔ تيسرے باب میں قرآن و سنت كے باہمی ارتباط پر بحث كی گئی جس میں قرآن كی اصالت اور حديث كی حجيت كو سامنے ركھا گيا ہے اور معروف علماء جيسے آيت اللہ خوئی، علامہ عسكری ، علامہ طباطبائی كے نظريات كو بيان كيا گيا ہے۔ اس كتاب كو '' عبدالرحيم حنف مراد'' نے ۱۰۴ صفحات میں تحرير كيا ہے۔
260703