ايران كے صوبہ چہارمحال بختياری كی مساجد میں آٹھ ہزار كی تعداد میں قرآن كريم كی تقسيم

IQNA

ايران كے صوبہ چہارمحال بختياری كی مساجد میں آٹھ ہزار كی تعداد میں قرآن كريم كی تقسيم

12:09 - June 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1660295
قرآنی سرگرمياں گروپ: صوبہ چہارمحال بختياری میں ادارہ ثقافت اسلامی كے سربراہ نے قرآنيات میں سرگرم عمل افراد كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ اس ادارہ نے گزشتہ سال میں آٹھ ہزار قرآن تقسيم كیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ايران كے صوبہ چہارمحال بختياری میں ادارہ ثقافت اسلامی كے سربراہ '' رضوانی'' نے قرآنی امور میں سرگرم عمل افراد كے ايك اجتماع میں وزير ثقافت اسلامی كے اس صوبہ كے حالیہ دورہ میں اس بات پر زور ديا ہے كہ قرآنی سرگرميوں كو تيزتر كيا جائے تاكہ معاشرے سے قرآن كی مظلوميت كو ختم كيا جا سكے۔ انھوں نے كہا كہ اس صوبہ كے پسماندہ علاقوں میں قرآنی امور پر خاص توجہ دينا ايك انتہائی مثبت اقدام ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ مساجد میں فعال ثقافتی سنٹرزمیں اس سال خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور اس طرح مساجد كی لائبريرياں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔
انھوں نے كہا كہ مساجد كی لائبريريوں میں موجودہ كتب كی تعداد ۱۳۸۴ ھ ش میں ۸۰ ہزار تھی؛ ۱۳۸۵ ھ ش میں ۹۶ ہزار ، ۱۳۸۶ میں ڈیڑھ لاكھ اور اس سال تعداد بڑھ كر دو لاكھ پچاس ہزار كتب تك پہنچ چكی ہے۔ انھوں نے كہا كہ ہر سال مساجد میں قرآن كريم كی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور اس سال صوبہ كی مختلف مساجد میں آٹھ ہزار كی تعداد میں قرآن كريم ہدیہ كے طورپر تقسيم كیے گئے ہیں۔
260440

نظرات بینندگان
captcha