ليبيا كے شہر '' سرت'' میں حفظ قرآن سنٹر كا افتتاح

IQNA

ليبيا كے شہر '' سرت'' میں حفظ قرآن سنٹر كا افتتاح

13:52 - June 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1660696
بين الاقوامی گروپ: ۱۴جون ۲۰۰۸ء كو ليبيا كے شہر '' سرت'' میں '' عثمان بن عفان '' حفظ قرآن سنٹر كا افتتاح ہوا۔ اس افتتاحی تقريب میں حكومتی عہديداروں اور قرآن مجيد سے لگاؤ ركھنے والوں نے بڑی تعداد میں شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے ليبيا كی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس حفظ قرآن سنٹر كی افتتاحی تقريب میں شہر '' سرت'' كے ادارہ اوقاف كے انچارج اور حفظ قرآن سنٹرز كے كچھ اساتذہ نے شركت كی۔ اس افتتاحی تقريب میں شہر سرت كے ادارہ اوقاف كے انچارج نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ''عثمان بن عفان'' حفظ قرآن سنٹر، ليبيا كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے تعاون سے تعمير كيا گيا ہے۔ اس میں قرآن مجيد كی تعليم كے لیے چھ ہال ہیں اور اس میں ۳۰۰ طلباء كی قرآنی تعليم كی گنجائش موجود ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ عنقريب اس سنٹر میں حفظ قرآن مجيد كی كلاسیں شروع ہو جائیں گی۔
261036

نظرات بینندگان
captcha