ايران كے شہر چابھار میں قرآن مجيد كی تعليم كے لیے كلاسوں كا انعقاد

IQNA

ايران كے شہر چابھار میں قرآن مجيد كی تعليم كے لیے كلاسوں كا انعقاد

13:59 - June 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1660702
قرآنی سرگرمياں گروپ: موسم گرما كی تعطيلات میں چابھار میں قرآن مجيد كی تعليم كے لیے كلاسوں كا اہتمام كيا گيا ہے۔
چابھار كے ادارہ تبليغات وارشاد اسلامی كے انچارج '' منصور شہركی'' نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ یہ كلاسیں صوت، لحن، تجويد، ناظرہ، قرائت قرآن كريم اور تجويد نماز كے موضوعات پرہوں گی۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ كلاسیں موسم گرما كی چھٹيوں میں جوانوں اور نوجوانوں كی فرصت سے استفادہ كرتے ہوئے ان كی دينی معلومات میں اضافے كی خاطر تشكيل دی جارہی ہیں۔ ان كلاسوں كا دورانیہ ڈیڑھ ماہ ہو گا اور ۲۱جون ۲۰۰۸ء كو ان كلاسوں كا آغاز ہو جائے گا اب تك ان كلاسوں میں شركت كے لیے ۳۰ افراد نے اپنے ناموں كا اندراج كروايا ہے۔
261228
نظرات بینندگان
captcha