سعودی عرب كے شہر قطيف میں شيعہ اور اہل سنت كی مشتركہ نماز جمعہ كی ادائيگی اس ملك میں شيعوں كے خلاف كفر كے فتوؤں كا بہترين جواب ہے

IQNA

سعودی عرب كے شہر قطيف میں شيعہ اور اہل سنت كی مشتركہ نماز جمعہ كی ادائيگی اس ملك میں شيعوں كے خلاف كفر كے فتوؤں كا بہترين جواب ہے

14:02 - June 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1660708
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے ۲۲ سلفيوں كيطرف سے شيعوں كے خلاف كفرپرمبنی فتوے كےبعد ۱۳جون ۲۰۰۸ء كو سعودی عرب كے شہر قطيف میں شيعہ اور اہل سنت نے مشتركہ طور پر نماز جمعہ ادا كی ہے اور یہ شيعوں كے خلاف اس كفر كے فتوے كا بہترين جواب ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے الراصد ويب سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب كے شہر قطيف میں گزشتہ ہفتے كی نماز جمعہ حجت الاسلام والمسلمين '' حسن الصفار'' كی امامت میں ادا كی گئی اور نماز جمعہ كی اس تقريب میں مخلف بن دھام الشمری '' كی سربراہی میں اہل سنت كی چھ سركردہ شخصيات نے شركت كی۔ جناب حسن الصفار نے نماز جمعہ كے خطبوں میں خطاب كرتے ہوئے اس ملك كے مسلمانوں كو اسلامی وحدت كی دعوت دی۔ جناب ''الشمری'' نے نمازجمعہ كے اختتام پر شيعوں كو آئندہ ہفتے شہر"الخبر" كی ايك اہل سنت مسجد میں نماز جمعہ میں شركت كی دعوت دی۔
260830

نظرات بینندگان
captcha