انگلينڈ ، دوسری مسلمان مبلغين كانفرنس كا ميزبان ہے

IQNA

انگلينڈ ، دوسری مسلمان مبلغين كانفرنس كا ميزبان ہے

14:08 - June 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1660718
بين الاقوامی گروپ: ۱۴جون ۲۰۰۸ء كو لندن كے اسلامی ثقافتی سنٹر میں دوسری مسلمان مبلغين كانفرنس منعقد ہوئی۔ اس كانفرنس كا اہتمام سعودی عرب كی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے كيا تھا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے سعودی عرب كے اخبار '' الجزيرہ'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس دو روزہ كانفرنس میں سعودی عرب كے انگلينڈ میں سفير '' محمد بن نواف'' اور كچھ مسلمان مبلغين نے شركت كی۔ مغربی معاشرے میں مبلغين كی سماجی اور سياسی تربيت، دين اسلام كی تبليغ میں حائل مشكلات، ان مشكلات كا راہ حل جيسے موضوعات اس كانفرنس میں زير بحث لائے گئے۔ انگلينڈ میں سعودی عرب كے سفير جناب '' محمد بن نواف'' نے مبلغين كو تاكيد كی ہے كہ وہ دين اسلام كی تبليغ میں موعظہ حسنہ سے استفادہ كریں۔
260782

نظرات بینندگان
captcha