بحرين كی سپريم كورٹ كے سينئر وكيل ''عبدالرحمن السيد محمد أحمد المعلا'' نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اگر فرانس اور ديگر ممالك كے حدود آرڈيننس كا بغورمطالعہ كيا جائے تو معلوم ہو گا كہ ان حدود كا اصلی مبنع دين اسلام كی تعليمات ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسلامی ممالك كے قوانين اسلامی تعليمات كے مطابق وضع ہونے چاہئیں اور اگر یہ قوانين بھی قرآنی تعليمات،اخلاقی اقدار اور سنت نبوی ﴿ٓص﴾ كے مطابق ہوں تو كسی كا حق ضائع نہیں ہو گا۔ انھوں نے وضاحت كی كہ خوشی كی بات یہ ہے كہ اسلامی ممالك كے زيادہ تر قوانين اسلامی تعليمات كے مطابق ہیں اور ان قوانين میں تمام فرقوں اور اسلامی مذاہب كا لحاظ ركھا گيا ہے اور كسی مذہب يا فرقے كو دوسرے پر ترجيح نہیں دی گئی ہے۔
260631