فرانس كے حدود آرڈيننس شريعت اسلام سے ماخوذ ہیں

IQNA

فرانس كے حدود آرڈيننس شريعت اسلام سے ماخوذ ہیں

14:09 - June 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1660719
بين الاقوامی گروپ: فرانس كے زيادہ تر حدود آرڈيننس اسلام سے ماخوذ ہیں۔
بحرين كی سپريم كورٹ كے سينئر وكيل ''عبدالرحمن السيد محمد أحمد المعلا'' نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اگر فرانس اور ديگر ممالك كے حدود آرڈيننس كا بغورمطالعہ كيا جائے تو معلوم ہو گا كہ ان حدود كا اصلی مبنع دين اسلام كی تعليمات ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسلامی ممالك كے قوانين اسلامی تعليمات كے مطابق وضع ہونے چاہئیں اور اگر یہ قوانين بھی قرآنی تعليمات،اخلاقی اقدار اور سنت نبوی ﴿ٓص﴾ كے مطابق ہوں تو كسی كا حق ضائع نہیں ہو گا۔ انھوں نے وضاحت كی كہ خوشی كی بات یہ ہے كہ اسلامی ممالك كے زيادہ تر قوانين اسلامی تعليمات كے مطابق ہیں اور ان قوانين میں تمام فرقوں اور اسلامی مذاہب كا لحاظ ركھا گيا ہے اور كسی مذہب يا فرقے كو دوسرے پر ترجيح نہیں دی گئی ہے۔
260631

نظرات بینندگان
captcha