آيت اللہ صافی گلپائيگانی، معاشرہ اخلاق اور علم كے بغير باقی نہیں رہتا

IQNA

آيت اللہ صافی گلپائيگانی، معاشرہ اخلاق اور علم كے بغير باقی نہیں رہتا

13:17 - June 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1661400
اعزازی گروپ/اكبر پوست چيان: مرجع تقليد آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے كہا كہ معاشرہ بصيرت، اخلاق اور علم كے بغير باقی نہیں رہ سكتا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق ۱۵جون ۲۰۰۸ء كو پوليس كے چند افسروں نے آيت اللہ صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی۔ اس ملاقات میں آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے كہا اخلاق ، معرفت اور علم انسانی معاشرے كو زندہ اور كمال كی منزلوں كی طرف لے جاتے ہیں اورانبياء كی بعثت بھی انسان كو ترقی و كمال تك پہنچانے كے لیے تھی۔ آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے مزيد كہا كہ معاشرہ مختلف اصناف اور اقوام كے لوگوں سے تشكيل پاتا ہے اور جب معاشرے كےسب افراد اپنی ذمہ داری پر عمل كریں تو حقيقی تمدن وجود میں آتا ہے۔ آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے اپنی گفتگو كے آخر میں كہا كہ انسان كو اپنے كردار اور گفتار میں خدا كو مدنظر ركھنا چاہیے اور خدا كی خوشنودی كے لیےكام كرنا چاہیے۔
261748

نظرات بینندگان
captcha