ملائيشيا میں حزب اسلامی نے اسلامی قوانين كے نفاد كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

ملائيشيا میں حزب اسلامی نے اسلامی قوانين كے نفاد كا مطالبہ كيا ہے

13:19 - June 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1661403
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا میں حزب اسلامی كے سربراہ شيخ ''عبدالھاوی بن آونگ'' نے اس ملك میں اسلامی قوانين كے نفاذ كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' نے عرب نیٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شيخ عبدالھادی بن آونگ نے كہا كہ مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ دين اسلام كے بنيا دی اصولوں پرعمل كر كے دنيا كو دكھائیں۔ انھون نے مزيد كہا كہ اسلام، مساوات اور امن و آشتی كا مذہب ہے اور ملائيشيا كی حكومت كو چاہیے كہ وہ اس ملك میں اسلامی قوانين كا اجراء كرے جبكہ اس ملك كے تجزیہ نگار كہتے ہیں كہ چونكہ اسلامی قوانين غير مسلموں كے نظريات سے مطابقت نہیں ركھتے اس لیے اسلامی قوانين كے اجراء سے ہندو، مسيحيت اور بودائی مذہب كے پيروكار ناراض ہو جائیں گے۔
261460
نظرات بینندگان
captcha