چين میں پتھر پر قرآن مجيد كی كندہ كاری كا كام مكمل ہو گيا ہے

IQNA

چين میں پتھر پر قرآن مجيد كی كندہ كاری كا كام مكمل ہو گيا ہے

12:31 - June 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1662104
بين الاقوامی گروپ: ايك چينی مسلمان ہنرمند نے پتھر كی ۵۲۶ سلوں پر پورے قرآن مجيد كی كندہ كاری كا كام مكمل كر ليا ہے۔
علوم قرآن كے محقق '' محمد رضا صالح'' نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے ٹيلی فونك گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ پہلی مرتبہ پتھر كی سلوں پر قرآن مجيد كی كندہ كاری كی گئی ہے ہر پتھر كی سل كا وزن ۵۰ كلو گرام ہے اور اس قرآن مجيد كو چين كے ايك عجائب گھر میں ركھا جائے گا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ قرآن مجيد كی آيات خوبصورت پتھر پر كندہ كی گئی ہیں۔ اور كندہ كاری كےاس كام میں ۵ سال كا عرصہ لگا ہے اس وقت یہ قرآن مجيد دونگ سہ نامی مسجد میں ركھا گيا ہے۔
262497
نظرات بینندگان
captcha