بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا '' كی رپورٹ كے مطابق خيمہ خبررساں ادارے نے لكھا ہے كہ سعودی عرب كے مشرق میں واقع علاقہ '' احساء'' میں مقامی پوليس نے رميلہ قصبہ میں عزاداری كے جلوس میں علم حضرت عباس اٹھانے كے جرم میں ۲۸ سالہ جوان كاظم العلی كو گرفتار كر ليا ہے۔
سيد شبر كاظم كے نزديكی رشتہ داروں نے بتايا كہ اس جوان كو گرفتار كرنے كے بعدفورا جيل بھيج ديا گيا ہے اور وہاں كے قانوں نافذ كرنے والے ادارے نے یہ عندیہ ديا ہے كہ اس جوان كو حضرت امام حسين﴿ع﴾ كے چہلم كے موقع پر علم حضرت عباس اٹھانے كے جرم میں گرفتار كيا گيا ہے۔ سيد شبر كے تين فرزند ہیں اور وہ ايك تجارتی كمپنی میں ملازمت كرتے ہے۔ سيد شہر كے اہل محلہ نے اس بات پر تعجب كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ یہ كيسے ممكن ہے كہ مكہ مكرمہ اسلامی مذاہب كے درميان ہم آہنگی كے سلسلے میں منعقد كانفرنس كے افتتاح كے چند روز بعد ہی پوليس نے یہ قدم اٹھايا ہے۔
ياد رہے كہ گزشتہ ہفتہ ، ايك شيعہ استاد كوگرفتار كيا گيا تھا اور اس سے پہلے تين مساجد كو بند اور ۳ علماء كو گرفتار كيا گيا تھا۔
262395