بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق كويت كی سركاری خبررساں ايجنسی '' كونا'' نے لكھا ہے كہ كويت میں اسلامی پبلشرز كےتعلقات عامہ كے سربراہ '' عبدالرحمن العجمی'' نے كہا ہے كہ ان قديمی نسخہ جات كی مرمت كر كے انہیں اسكندریہ كتب خانہ كے قلمی نسخہ جات كے شبعہ كو عطیہ كر ديا گيا ہے۔ اسكندریہ لائبريری كے ذمہ دار افراد نے ايك بيان میں كہا ہے كہ ان كتابوں كو ايك مخصوص تقريب میں ھدیہ كے طور پر عطا كيا گيا جس میں اسكندریہ ميوزيم اور شعبہ قلمی نسخہ جات كے سربراہ يوسف زيدان نے شركت كی۔ زيدان نے اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئےكہا كہ ان قلمی نسخوں كی ترميم پرچھ ماہ كا عرصہ لگا ہے اور اب یہ نسخے جديد ترين بين الاقوامی معيار پر پورے اترتے ہیں۔ ياد رہے كہ كويت، اسكندریہ لائبريری سے مسلسل تعاون كی اس ثقافتی اور اسلامی سرگرميوں میں شريك رہتا ہے۔
262543