تربيت میں كاميابی كی بنيادی شرط دينی تعليم ہے

IQNA

تربيت میں كاميابی كی بنيادی شرط دينی تعليم ہے

16:27 - June 22, 2008
خبر کا کوڈ: 1662558
اعزازی خبرنگار گروپ: ايران كے صوبہ مشرقی آذربائيجان میں محكمہ تعليم كے سربراہ نے كہا كہ تربيت میں كاميابی كی بنيادی شرط دينی تعليم ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق محكمہ تعليم كے سربراہ فيروز رجايی نے كہا كہ تعليم و تربيت پر خصوصی توجہ دی جائے اور اس تربيت كے لیے صرف اپنی معلومات كافی نہیں ہیں بلكہ اس كے لیے دينی تعليم كی بھی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے كہا كہ تربيت كسی بھی معاشرے كی ترقی كا باعث ہوتی ہے اور گزشتہ چند سالوں میں مالی وسائل كی كمی كے باوجود تعليم و تربيت كے شعبہ نے اچھی كارگردگی كا مظاہرہ كيا گيا ہے ليكن ابھی بہت سے كام كرنے باقی ہیں۔ انھون نے مزيد كہا كہ تعليم و تربيت تمام سماج سے وابستہ ہے اور معاشرے كے فرد فرد كو اس میں اپنا كردار ادا كرنا چاہیے۔
262581
نظرات بینندگان
captcha