يزد كے ادارہ ثقافت اور مذہبی امور كے تعلقات عامہ كےسربراہ امير ترقی نژاد نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ اس نمائش كے انعقاد كا وقت ماہ مبارك رمضان كا دوسرا عشرہ ہو گا۔ اور یہ نمائش دس دن تك جاری رہے گی۔ جس میں دينی اور مذہبی كتب، ثقافتی مصنوعات، پينٹينگ اور دوسرے آثار نمائش كے لیے ركھے جائیں گے۔
انھوں نے كہا كہ یہ نمائش يزد كے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی منعقد ہو گی جس میں ہزار سے زيادہ عناوين پر كتب ركھی جائیں گی۔
انھوں نے مزيد كہا كہ اس نمائش میں مختلف شہروں سے ہنرمند افراد كو دعوت دی جائے گی جواپنے قرآنی پينٹينگ پر مشتمل فن پارے پيش كریں گے۔ ان میں قاليچے پر آيات قرآنی كی پينٹنگ كے ۶۰ سے زيادہ آثار موجود ہیں جو تہران میں منعقد كی گئی قرآن كريم كی عالمی نمائش میں بھی ركھے گئے تھے۔
259374