ايران كے شہر يزد میں علوم قرآنی نمائش كا اہتمام

IQNA

ايران كے شہر يزد میں علوم قرآنی نمائش كا اہتمام

11:07 - June 23, 2008
خبر کا کوڈ: 1662562
قرآنی سرگرمياں گروپ: ايران كے شہر يزد اور اس كے ملحقہ شہروں میں ماہ مبارك رمضان كے دوسرے عشرے سے علوم قرآنی نمائش كا انعقاد كيا جائے گا۔
يزد كے ادارہ ثقافت اور مذہبی امور كے تعلقات عامہ كےسربراہ امير ترقی نژاد نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ اس نمائش كے انعقاد كا وقت ماہ مبارك رمضان كا دوسرا عشرہ ہو گا۔ اور یہ نمائش دس دن تك جاری رہے گی۔ جس میں دينی اور مذہبی كتب، ثقافتی مصنوعات، پينٹينگ اور دوسرے آثار نمائش كے لیے ركھے جائیں گے۔
انھوں نے كہا كہ یہ نمائش يزد كے علاوہ دوسرے شہروں میں بھی منعقد ہو گی جس میں ہزار سے زيادہ عناوين پر كتب ركھی جائیں گی۔
انھوں نے مزيد كہا كہ اس نمائش میں مختلف شہروں سے ہنرمند افراد كو دعوت دی جائے گی جواپنے قرآنی پينٹينگ پر مشتمل فن پارے پيش كریں گے۔ ان میں قاليچے پر آيات قرآنی كی پينٹنگ كے ۶۰ سے زيادہ آثار موجود ہیں جو تہران میں منعقد كی گئی قرآن كريم كی عالمی نمائش میں بھی ركھے گئے تھے۔
259374

نظرات بینندگان
captcha