سورہ قدر اور سورہ كوثر كی تفسير كا اردو زبان میں ترجمہ اور اشاعت

IQNA

سورہ قدر اور سورہ كوثر كی تفسير كا اردو زبان میں ترجمہ اور اشاعت

13:08 - June 24, 2008
خبر کا کوڈ: 1663206
بين الاقوامی گروپ: حجت الاسلام والمسلمين محسن قرائتی كی" تفسير نور" میں سے سورہ قدر اور سورہ كوثر كا اردو زبان میں ترجمہ ہو گيا ہے۔ یہ ترجمہ لاہور میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے تعاون سے ہوا ہے۔
لاہور میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج '' عبدالرضا عباسی'' نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے ٹيليفونك گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ سورہ قدر اور سورہ كوثر كی تفسير كا اردو زبان میں ترجمہ محقق جناب سيد محمد علی ترمذی نے كيا ہے۔
حضرت فاطمة الزہراء ﴿س﴾ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے لاہور میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كی طرف سے منعقد ہونے والے جشن میں شركت كرنے والوں كو سورہ قدر اور سورہ كوثر كا اردو ترجمہ كتابچوں كی صورت میں ہدیے كے طور پر ديا جائے گا۔ جناب عباسی نے مزيد كہا كہ رايزنی اسلامی جمہوریہ ايران نے اس كے علاوہ سورہ بنی اسرائيل ، حجرات، كہف، ياسين، قصص،لقمان، اور عنكبوت كی تفاسير كے ترجمے اور اشاعت میں تعاون كيا ہے۔
ياد رہے كہ قرآن مجيد كی ان سورتوں كا ترجمہ بھی حجت الاسلام والمسلمين محسن قرائتی كی تفسير نور سے كيا گيا ہے۔
263739
نظرات بینندگان
captcha