ہالينڈ میں كمپنيوں كی طرف سے اسلامی مقدسات كی توہين پر پابندی

IQNA

ہالينڈ میں كمپنيوں كی طرف سے اسلامی مقدسات كی توہين پر پابندی

11:34 - June 25, 2008
خبر کا کوڈ: 1663503
بين الاقوامی گروپ: اسلامی ممالك میں ہالينڈی مصنوعات پر پابندی كے اثرات كو ديكھتے ہوئے ہالينڈ كی تجارتی كمپنيوں نے اسلامی مقدسات كی توہين كی مخالفت كر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار'' الوطن'' نے اردن كے '' رسول اللہ يوحدنا'' نامی انسٹیٹيوٹ كی طرف سے دينی اور تبليغی سرگرميوں كو وسعت دينے پر ہالينڈ كی تجارتی كمپنيوں نے اپنی مصنوعات پر پابندی كے خوف سے یہ بيان ديا ہے كہ مقدسات اسلام كی توہين قابل مذمت ہے۔ ہالينڈ كی كمپنيوں نے اس بيان میں مقدسات كی توہين كو اديان آسمانی كی رسالت كے برخلاف قرار ديا اور اديان كی تعليمات كے احترام پر تاكيد كی ہے۔ ہالينڈ كی ائركمپنی '' KLM'' نے اردن كی طرف سے عربی ممالك میں بھيجے جانے والے ايسے پيغامات پر جن میں ان كمپنيوں سے تعاون نہ كرنے كی اپيل كی گئی تھی افسوس كا اظہار كيا ہے ۔ اسی طرح اليكڑانك اشياء بنانے والی كمپنی '' Phillips'' نے بھی ہالينڈ مصنوعات پر پابندی لگائے جانے پر كہا كہ ان كمپنيوں كی مصنوعات عرب ممالك میں پابندی سے دچار ہیں۔
264530
نظرات بینندگان
captcha