بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سعودی اخبار'' الوطن'' نے اردن كے '' رسول اللہ يوحدنا'' نامی انسٹیٹيوٹ كی طرف سے دينی اور تبليغی سرگرميوں كو وسعت دينے پر ہالينڈ كی تجارتی كمپنيوں نے اپنی مصنوعات پر پابندی كے خوف سے یہ بيان ديا ہے كہ مقدسات اسلام كی توہين قابل مذمت ہے۔ ہالينڈ كی كمپنيوں نے اس بيان میں مقدسات كی توہين كو اديان آسمانی كی رسالت كے برخلاف قرار ديا اور اديان كی تعليمات كے احترام پر تاكيد كی ہے۔ ہالينڈ كی ائركمپنی '' KLM'' نے اردن كی طرف سے عربی ممالك میں بھيجے جانے والے ايسے پيغامات پر جن میں ان كمپنيوں سے تعاون نہ كرنے كی اپيل كی گئی تھی افسوس كا اظہار كيا ہے ۔ اسی طرح اليكڑانك اشياء بنانے والی كمپنی '' Phillips'' نے بھی ہالينڈ مصنوعات پر پابندی لگائے جانے پر كہا كہ ان كمپنيوں كی مصنوعات عرب ممالك میں پابندی سے دچار ہیں۔
264530