بين الاقوامی الہدی پبلشرز كے سربراہ احسان خزاعی نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ بعض اسلامی ممالك، فرنكفورٹ كی كتابی نمائش میں قرآن مفت تقسيم كر رہے ہیں۔ ہمیں بھی چاہیے كہ ابھی سے اس كی فكر میں رہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اگر كسی كتاب كی اشاعت كے اخراجات دوسرے ملك میں ہمارے ملك سے زيادہ نہ ہوں تو بہتر ہے كہ وہاں ہی طباعت كا كام كيا جائے كيونكہ بعض ممالك میں كتب لے جانے كےلیے ڈاك خرچ بہت زيادہ ہو جاتا ہے۔ اور دوسری بات یہ ہے كہ عرب اورافريقائی ممالك جہاں پر لوگوں كی قدرت خريد كم ہے ان ممالك میں قرآن كی اشاعت كے لیے ضروری ہے كہ اس كا ہدیہ انتہائی كم ہو تا كہ لوگ زيادہ سے زيادہ اس كتاب سے مستفيد ہو سكیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ملك سے باہر ارسال كیے جانے والے قرآن كے لیے ضروری ہے كہ ان كا ترجمہ ٹايپ اور كاغذ سب ميعاری ہوں اور كسی پبلشرز كو اس وقت بين الاقوامی ہونے كا نام ديا جائے جب اس كے ساتھ كوئی دوسرا ملك بھی شراكت ركھتا ہو۔
264098