بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق قرآنی تہذيب كو فروغ دينے كے لیے سرگرم عمل انسٹیٹيوٹ نے ۱۹۹۳م میں بعض ديندار اور قرآنی امور میں دلچسپی ركھنے والے افراد كو قرآنی سرگرمياں عام كرنے كے لیے تعاون پر قائل كيا اور اسی سال سے اس كارخير كی بنياد ركھ دی گئی۔ آج اس ادارے میں۳۰ افراد بغير كسی تنخواہ كے قرآنی سرگرمياں كوعام كرنے كے لیے مصروف عمل ھیں۔ جب اس ادارے نے ابتدائی مرحلہ میں تہران سے كام شروع كيا تو اس وقت اس كے ۳۰۰ اعزازی ممبر تھے جبكہ آج اس كی زير سرپرستی دو ملين﴿۲۰لاكھ﴾ طلباء اور ۲۵ ہزار قرآن سنٹرز ہیں جن میں ۳۰ ہزار افراد تعليم و تربيت كا كام بغير كسی پاداش كے انجام دے رہے ہیں۔ مڈل اور ہائی سكولوں كے دوملين طلباء قرآنی دروس كے اس ھفت روزہ مقابلوں میں شركت كرتے ہیں۔
264798