انڈونيشيا میں قومی سطح پر قرآنی مقابلوں كا اختتام

IQNA

انڈونيشيا میں قومی سطح پر قرآنی مقابلوں كا اختتام

12:32 - June 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1664522
بين الاقوامی گروپ: ۲۴جون ۲۰۰۸ء كو انڈونيشيا میں ۲۲ ویں قومی سطح كے قرآنی مقابلے اختتام پذير ہوئے۔ یہ مقابلے انڈونيشيا كےشہر بانٹن میں منعقد ہو رہے تھے اور ان مقابلوں كی اختتامی تقريب میں ممتاز افراد كا بھی اعلان كيا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے روزنامہ '' جكارتہ پوسٹ'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلون كے منصف پروفيسر'' روٹيم روی'' نے اختتامی تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا كہ ممتاز افراد كا انتخاب آئين كے مطابق عمل میں آيا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ یہ مقابلے حفظ قرآن، تفسير قرآن اور مكالمہ عربی كے موضوعات پر تھے۔ ياد رہے كہ ان مقابلوں میں انڈونيشيا كی ۳۳ رياستوں سے ۱۳۸۶ قراء نے شركت كی اور یہ مقابلے ايك ہفتے تك جاری رہے۔
۲۶۴۸۴۹

نظرات بینندگان
captcha