بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے قطر كے روزنامہ '' الشرق'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كانفرنس كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے ركن '' كمال الہلباوی'' نے اس كانفرنس كے متعلق اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ اس كانفرنس میں دنيائےاسلام سے شيعہ و سنی علماء اور دانشور شركت كریں گے۔ اور اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد مسلمانوں كے درميان وحدت كا قيام ہے۔ اس كانفرنس كےاہم موضوعات مندرجہ ذيل ہیں۔
۱۔ شيعہ اور سنی كو كيسے ايك دوسرے كے قريب لايا جائے۔
۲۔ مسلمانوں كی ترقی اور پيش رفت كی خاطر دنيائے اسلام كو درپيش مشكلات كو كيسے حل كيا جائے۔
اس كانفرنس كے اختتام پر شيعہ وسنی علماء اور مسيحی دانشوروں كے درميان ايك نشست بھی ہو گی جس میں اسلام اور مسيحت كی مشترك اقدار كا جائزہ ليا جائے گا۔ ياد رہے كہ عالمی انجمن وحدت اسلامی ايك سال پہلے شيعہ اور اہل سنت دانشوروں كی كوششوں سے معرض وجود میں آئی ہے۔ اور یہ انجمن مغربی ممالك میں مسلمان اقليت كو متحد كرنے اور شيعہ و سنی كے درميان اختلافات دور كرنے میں سرگرم عمل ہے۔
264975