آيت اللہ محمد رضا موسوی گلپائيگانی كی پندرہویں برسی مسجد اعظم قم المقدسہ میں منائی گئی

IQNA

آيت اللہ محمد رضا موسوی گلپائيگانی كی پندرہویں برسی مسجد اعظم قم المقدسہ میں منائی گئی

14:56 - June 30, 2008
خبر کا کوڈ: 1664890
اعزازی گروپ/اكبر پوست چيان: ۲۶جون ۲۰۰۸ء كو دنيائے تشيع كے عظيم مرجع تقليد كی پندرہویں برسی مسجد اعظم قم میں انتہائی عقيدت و احترام سے منائی گئی۔ برسی كی اس تقريب میں مراجع عظام، علماء كرام، طلاب حوزہ علمیہ قم ، زندگی كے مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے لوگوں اور كريمہ اہل بيت ﴿س﴾ كے زائرين نے شركت كی ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كے قم میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق برسی كی اس تقريب میں آيت اللہ العظمی '' صافی گلپائيگانی'' آيت اللہ '' مكارم شيرازی'' حجةالاسلام حسينی بوشہری اور قم سے پارليمنٹ كے ركن حجت الاسلام والمسلمين '' علی بنائی'' نے شركت كی۔ برسی كے حوالے سے منعقد ہونے والی اس مجلس سے خطاب كرتے ہوئے مشہد مقدس كے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمين سيد '' احمد علم الہدی'' نے كہا كہ آيت اللہ العظمی سيد محمد رضا گلپائيگانی تمام مسائل میںبہت دقيق نظر تھے۔ انھوں نےمزيد كہا كہ آيت اللہ گلپائيگانی ہميشہ امام خمينی ﴿رح﴾ اور انقلاب اسلامی كے حامی رہے۔انھوں آيت اللہ ڈاكٹر بہشتی اور ان كے ۷۲ ساتھيوں كی شہادت كا تذكرہ كرتے ہوئے كہا كہ آيت اللہ گلپائيگانی جيسے مراجع تقليد كی حمايت سے انقلاب اسلامی اور نظٓام اسلامی باقی رہا ہے ۔ حضرت آيت اللہ العظمی '' سيد محمد رضا گلپائيگانی'' نے ۱۳۱۶ ھجری قمری میں گلپائيگان كے دیہات '' گوگد'' میں ايك علماء گھرانے میں آنكھ كھولی۔ انھوں نے ابتدائی حوزوی تعليم گلپائيگان میں حاصل كی پھر مدرسہ علمیہ خوانسار تشريف لے گئے۔ ۱۶ سال كی عمر میں جب آپ كو معلوم ہوا كہ آيت اللہ العظمی شيخ عبدالكريم حائری سلطان آباد'' اراك'' میں موجود ہیں تو آپ آيت اللہ شيخ عبدالكريم حائری كے درس میں شركت كی خاطر اراك تشريف لے گئے۔ پھر آپ آيت العظمی حائری كی دعوت پر حوزہ علمیہ قم آ گئے۔ آپ كا شمار آيت العظمی حائری كے ہونہار شاگردوں میں ہونے لگا اور آپ آيت العظمی حائری كے اس قدر نزديك ہو گئے كہ ان كےدرس كی تقريرات مدون كرنے لگے۔ زيادہ عرصہ نہیں گزرا تھا كہ آيت اللہ گلپائيگانی كا شمار حوزہ علمیہ قم كے مایہ ناز اساتذہ میں ہونے لگا اور آپ درجہ اجتہاد پر فائز ہوگئے۔
265230

نظرات بینندگان
captcha