بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے كويت كے اخبار '' الوطن'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ كويت كےعلماء كرام اور مبلغين نے اس بيانیے میں ذكر كيا ہے ڈش اور كيبل پر عربی اور مغربی ممالك كی طرف سے نشرہونے والے انحرافی پروگراموں كے مقابلے میں جوانوں كو اسلامی تعليمات سے آشنا كرنے كے لیے كويت میں قرآنی مراكز كا اضافہ اور علوم اسلامی كی تعليم بہت ضروری ہے۔ كويت كے نامور اسلامی مبلغ '' شيخ جمال ابراہيم'' نے كہا كہ قرآنی مراكز، نوجوانوں كے لیے حفظ قرآن، معانی قرآن كو سمجھنے اور تعليم قرآن میں اہم كردار ادا كر سكتے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسلامی معاشروں میں جوانوں كو غلط افكار سے بچانے كے لیے ايسے مراكز كی تاسيسں ضروری ہے كہ جن میں اسلام كی حقيقی تعليمات كی تعليم دی جائے۔
265629