آئرلينڈ كے سركاری تعليمی اداروں میں بعض سياسی جماعتوں كی طرف سے پردے كی مخالفت

IQNA

آئرلينڈ كے سركاری تعليمی اداروں میں بعض سياسی جماعتوں كی طرف سے پردے كی مخالفت

14:01 - July 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1665206
بين الاقوامی گروپ: آئرلينڈ كی دو حزب مخالف سياسی جماعتوں نےاس ملك كے سركاری اسكولوں میں پردے كی مخالفت كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے ہفت روزہ '' مسلم نيوز'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آئرلينڈ كی سياسی جماعت'' حزب كارگر'' ﴿حزب مزدور﴾ كے ترجمان '' Ruairi quinn'' نے ۲۷جون ۲۰۰۸ء كو ہفت روزہ '' مسلم نيوز'' كو انٹرويو ديتے ہوئے آئرلينڈ كے سركاری تعليمی اداروں میں پردے كی مخالفت كی ہے اور كہا ہے كہ جو مسلمان آئرلينڈ میں زندگی بسركر رہے ہیں ان كو اس ملك كی ثقافت اور قوانين كی رعايت كرنا چاہیے اور ميری نظر میں حجاب اسلامی آئرلينڈ كی تہذيب سے سازگار نہیں ہے۔ اس كےعلاوہ حزب ''Fine Gael'' كے ركن ''Brian Hayes'' نے بھی ہفت روزہ '' مسلم نيوز'' كو انٹرويو ديتے ہوئے آئرلينڈ كے سركاری اسكولوں میں پردے كی مخالفت كی ہے اور كہا ہے كہ مذہبی سرگرميوں كی تعليمی اداروں میں اجازت نہیں ہونی چاہیے البتہ تعليمی اداروں كو مذہبی سرگرميوں كا حق حاصل ہے۔ جبكہ آئرلينڈ میں مركز اسلامی '' Belfast'' كے نمائندہ '' حسن منصور'' نے '' حزب كارگر'' كے ترجمان كی گفتگو كو دشمنی پر مبنی قرار ديئے ہوئے كہا ہے كہ آئرلينڈ كے سركاری اسكولوں میں پردے كی مخالفت سے نفرتیں بڑھیں گی۔
265737

نظرات بینندگان
captcha