مزار شريف مين تيسرے مكتب قرآن كا افتتاح

IQNA

مزار شريف مين تيسرے مكتب قرآن كا افتتاح

14:07 - July 01, 2008
خبر کا کوڈ: 1665210
قرآنی سرگرمياں گروپ: افغانستان كے شہر مزار شريف كے شمالی علاقہ میں تيسرے مكتب قرآن كا افتتاح ہوا ہے جس كی افتتاحی تقريب میں قرآنی طلاب نے بڑی تعداد میں شركت كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق اس مكتب قرآن كی افتتاحی تقريب میں سينكڑوں قرآنی طلاب اور ان كے والدين نے شركت كی۔ اس تقريب میں كہ جس كا اہتمام علوم قرآنی انسٹیٹيوٹ '' سفا'' نے كيا تھا اس انسٹیٹيوٹ كے مدير ''''' فضل اللہ قدسی '' نے خطاب كيا ۔ انھوں نے اپنے خطاب میں معاشرے میں قرآن مجيد كی اہميت كو بيان كيا اور والدين كو تاكيد كی كہ وہ اپنے بچوں میں قرآن مجيد كی تعليم كا شوق پيدا كریں۔ اس تقريب میں قرآن مجيد كے اساتذہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے اور اس تقريب كے اختتام پر اس مكتب قرآن نے اپنی تعليمی سرگرميوں كا آغاز كر دياہے۔
265905

نظرات بینندگان
captcha