افغانستان كےشہر ہرات كے دونوجوانوں نے ايك سال كی مدت میں قرآن مجيد حفظ كيا ہے

IQNA

افغانستان كےشہر ہرات كے دونوجوانوں نے ايك سال كی مدت میں قرآن مجيد حفظ كيا ہے

12:26 - July 02, 2008
خبر کا کوڈ: 1665496
قرآنی سرگرمياں گروپ: افغانستان كے شہر ہرات كےسات سالہ علی رضا دانش اور ۱۵ سالہ عبدالخالق ابراہيمی نے ايك سال كی مدت میں مكمل قرآن مجيد حفظ كيا ہے۔
یہ دو حافظ قرآن دوسری اور آٹھویں جماعت كےطالب علم ہیں۔ یہ دونوں چار سال پہلے ايران سے وطن واپس آئے ہیں۔ علی رضا دانش قرآن مجيد كا انگريزی اور فارسی زبانوں میں ترجمہ بھی كر سكتا ہےاور وہ خطابت پر بھی مہارت ركھتا ہے اور ان دو حافظ قرآن نے شہر ہرات كےقرآنی مقابلوں میں شركت كرتے ہوئے پہلی پوزيشن حاصل كی ہے۔ مخفی نہ رہے كہ ان مقابلوں میں حفاظ اور قراء كی زيادہ تر تعداد اہل سنت كی ہوتی ہے۔ بقیۃ اللہ قرآن سنٹر كے مدير اور استاد جواد احمد يان نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ حفظ قرآن مجيد ہمارا ابتدائی پروگرام تھا اور ہمارا مقصد صرف حفظ نہیں ہے بلكہ حفظ قرآن كے بعد ہمارا اگلا پروگرام ترجمہ ، تفسير اور معانی و مطالب قرآن مجيد كی تعليم ہے۔
265886

نظرات بینندگان
captcha