آيت اللہ سيستانی نےعراق میں انتخابی مہم میں ان كی تصاوير سے استفادے پر تنقيد كی ہے

IQNA

آيت اللہ سيستانی نےعراق میں انتخابی مہم میں ان كی تصاوير سے استفادے پر تنقيد كی ہے

12:28 - July 02, 2008
خبر کا کوڈ: 1665502
بين الاقوامی گروپ: مرجع تقليد آيت اللہ '' علی سيستانی '' كے دفتر كے مدير نے كہا كہ آيت اللہ سيستانی انتخابی مہم میں ان كے نام يا تصاوير استفادہ كرنے پر راضی نہیں ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے روزنامہ '' الشرق الاوسط'' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ آيت سيستانی كے دفتر كے مدير نے اپنا نام ظاہر نہ كرنے كی شرط پر بتايا كہ آيت اللہ سيستانی انتخابی مھم میں اپنے نام يا تصاوير سے استفادے كے مخالف ہیں جبكہ بعض گروہ ان كی اجازت كے بغير اس قسم كے اقدامات كر رہے ہیں۔ ياد رہے كہ عراق میں رياستی انتخابات اس سال ۱۸ اكتوبر كو ہو رہے ہیں جبكہ بعض ذرائع كہتے ہیں كہ یہ انتخابات ملتوی ہو جائیں گے۔ ان انتخابات میں بعض سياسی جماعتیں آيت اللہ سيستانی كے نام اور ان كی تصاوير سے استفادہ كر رہی ہیں تاكہ زيادہ سے زيادہ ووٹ حاصل كرسكیں۔
266118
نظرات بینندگان
captcha