سعودی عرب كے شيعہ علماء كی وہابيوں كے كفر آميز فتوے پر تنقيد

IQNA

سعودی عرب كے شيعہ علماء كی وہابيوں كے كفر آميز فتوے پر تنقيد

11:07 - July 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1666493
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے ۸۵ شيعہ علماء نے اس ملك كےوہابيوں كی طرف سے شيعوں كے كفر كے فتوے پر تنقيد كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے'' الراصد'' سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب میں شيعہ علماء نے كہا ہے كہ وہابيوں كے اس اقدام كی وجہ سے سعودی عرب میں اسلامی گروہوں كے درميان كشيد گی میں اضافہ ہو گا۔ سعودی عرب كے شيعہ علماء نے مزيد كہا كہ ہمیں اپنے مذہب پر افتخار ہے اور تمام مسلمانوں حتی كہ غير مسلمانوں كےاحترام كے قائل ہیں۔ سعودی عرب كےشيعہ علماء نے كہا كہ بزرگ شيعہ علماء كا فتوی ہے كہ تمام مسلمانون كا احترام واجب ہے۔ انھوں نے واضح كيا كہ سعودی عرب اور اسلامی ممالك میں اس كفر آميز فتوے كے بہت برے نتائج برآمد ہوں گے۔
267459

نظرات بینندگان
captcha