بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے'' الراصد'' سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ سعودی عرب میں شيعہ علماء نے كہا ہے كہ وہابيوں كے اس اقدام كی وجہ سے سعودی عرب میں اسلامی گروہوں كے درميان كشيد گی میں اضافہ ہو گا۔ سعودی عرب كے شيعہ علماء نے مزيد كہا كہ ہمیں اپنے مذہب پر افتخار ہے اور تمام مسلمانوں حتی كہ غير مسلمانوں كےاحترام كے قائل ہیں۔ سعودی عرب كےشيعہ علماء نے كہا كہ بزرگ شيعہ علماء كا فتوی ہے كہ تمام مسلمانون كا احترام واجب ہے۔ انھوں نے واضح كيا كہ سعودی عرب اور اسلامی ممالك میں اس كفر آميز فتوے كے بہت برے نتائج برآمد ہوں گے۔
267459