ہالينڈ كی عدالت كا فيصلہ: قرآن مخالف فلم بنانے والا'' گریٹ ولڈر" سزا كا مستحق نہیں ہے

IQNA

ہالينڈ كی عدالت كا فيصلہ: قرآن مخالف فلم بنانے والا'' گریٹ ولڈر" سزا كا مستحق نہیں ہے

11:16 - July 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1666499
بين الاقوامی گروپ: ہالينڈ كی عدالت نے'' گریٹ ولڈر'' كے خلاف قرآن اوراسلام كی توہين كے مقدمے كو خارج كرديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے اسلام آن لائن سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ۳۰جون ۲۰۰۸ء كو ہالينڈ كی عدالت نے فيصلہ صادر كيا ہے كہ اگرچہ گریٹ ولڈر قرآن مخالف فلم بنا كر اسلام اور مسلمانوں كی توہين كا مرتكب ہوا ہے ليكن پھر بھی وہ سزا كا مستحق نہیں ہے۔ گریٹ ولڈر نے اس فيصلے كے بعد '' NOS'' TV كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ ا س سے كوئی فرق نہیں پڑتا كہ اس فلم میں مسلمانوں كی توہين ہوئی ہے يا نہیں ہوئی اہم بات یہ ہے كہ حقيقت كو بہر صورت بيان ہونا چاہیے ۔ اس نے مزيد كہا كہ وہ اسلام كے خلاف اپنی سرگرمياں جاری ركھے گا۔
266853
نظرات بینندگان
captcha