وزير قانون اسپين: اسپين میں مسلمان خواتين كا حجاب قانونی ہے

IQNA

وزير قانون اسپين: اسپين میں مسلمان خواتين كا حجاب قانونی ہے

13:00 - July 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1666940
بين الاقوامی گروپ: اسپين كے وزير قانون نے اس ملك كے وزير "انصاف" كے مسلم خواتين كے پردے كے بارے میں بيان كا جواب ديتے ہوئے كہا ہے كہ اسپين میں مسلمان خواتين كا اسلامی پردہ مكمل طورپر قانونی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اسپين كے وزير قانون" Maria no Fernandez Bermejo" نے ايك اخباری كانفرنس میں اعلان كيا ہے كہ اس ملك كے اندر مسلمان خواتين كے لیے اسلامی پردے كے حوالے سے كوئی مشكل نہیں ہے۔ ياد رہے كہ كچھ عرصہ پہلے اسپين كے وزير انصاف "بيبيانا ايدو" نے بيان ديا تھا كہ اگر اسپين میں مسلمان خواتين اسلامی پردے كی رعايت كریں تو مسلمان خواتين اور مسلمان مردوں میں مساوات باقی نہیں رہ سكتی كيونكہ مسلمان مرد تو مغربی لباس پہن سكتے ہیں جبكہ مسلمان عورتیں ايسا نہیں كر سكتیں۔ اس بيان پر اسپين میں مسلم برادری نے شديد تنقيد كرتے ہوئے كہا تھا كہ مسلم خواتين اسلامی حجاب كی پابند ہیں اور اسے پسند كرتی ہیں۔ اس لیے اسپين كےوزير انصاف كا اعتراض بے معنی اور مسلمانوں كے امور میں بيجا مداخلت ہے۔ مخفی نہ رہے كہ اسپين میں مقيم مسلمانوں كی تعداد پانچ لاكھ سے زيادہ ہے اور وہاں پر مسلم خواتين میں پردے كے رجحان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
267943
نظرات بینندگان
captcha