دين اسلام، فطرت بشر كے عين مطابق ہے

IQNA

دين اسلام، فطرت بشر كے عين مطابق ہے

13:38 - July 07, 2008
خبر کا کوڈ: 1666964
اعزازی گروپ/سيد جعفر فاطمی نوش آبادی: اٹلی كی خاتون '' سارا تراس'' ﴿جس نے حال ہی میں اسلام قبول كيا ہے﴾ نےكہا ہے كہ اسلام ايك ايسا دين ہے جو بشر كی تمام ضرورتوں كے عين مطابق ہے۔
'' سارا تراس'' كہتی ہیں كہ ميری عمر ۲۹سال ہے ميرا باپ عيسائی اورماں یہودی ہے۔ اس نے مزيد كہا ہے كہ میں نوجوانی سے ہی كسی حد تك پردے كا خيال ركھتی تھی اور پردے میں اپنے آپ كو پرسكون محسوس كرتی تھی جبكہ میں اس وقت اسلام كے متعلق كچھ بھی نہیں جانتی تھی۔ اس وقت ميرے گردونواح كے لوگ اسلام كے خلاف بہت پراپيگنڈے كيا كرتے تھے كہ عورتوں كے ساتھ كنيزوں جيسا سلوك كيا جاتا ہے۔ اوراب تحقيقات كے بعد معلوم ہوا كہ اسلام كے خلاف وہ سب بے بنياد پراپيگنڈے تھے اوراب میں بہت خوشی محسوس كر رہی ہوں كہ میں نے حقيقت كو پا ليا ہے۔ ''سارا تراس'' نے كہا كہ دين اسلام ، بشر كی فطرت كےعين مطابق ہے۔ جب اس خاتون سے پوچھا گيا كہ كونسی چيز سبب بنی كہ آپ اسلام كی طرف مائل ہوئیں؟ تو اس نے جواب ديا كہ شروع میں ميرے اطراف میں كوئی مسلمان نہیں تھا كہ میں اسلام سے آشنا ہوتی اور اسلام كی طرف مائل ہوتی ليكن جب میں اعلی تعليم كے لیے يونيورسٹی پہنچی تو وہاں ميری ملاقات ايك ايسے شخص سے ہوئی كہ جس كے كردار سے میں بہت متاثر ہوئی وہ دوسرے تمام لوگوں سے ايك الگ تھلگ سا انسان تھا، اس كا زہد و تقوا اور پاكيزگی ميرے لیے تعجب آور تھی۔ میں اورديگر افراد كو معلوم نہیں تھا كہ وہ مسلمان ہے اس كا كردار ميرے لیے نمونہ بن گيا تھا۔ جب مجھے معلوم ہوا كہ وہ مسلمان ہے تو ميرے جاننے والوں نےمجھ سے كہا كہ اس سے دور ہو جاؤ ليكن ميرے پاس اس كی كوئی دليل نہیں تھی كہ میں اس سےدور ہو جاؤں كيونكہ اب تك جتنے انسانوں كو میں نےديكھا تھا وہ ان سب سے پاكيزہ اور بہتر تھا۔ میں نے اس كے كرداراورافكار كے بارے میں اس سے پوچھا كہ یہ تو نے كہاں سے لیے ہیں تو اس نے جواب ديا كہ یہ سب كچھ مجھے ميرے دين نے سكھايا ہے اور یہ بات اسلام كے بارے میں ميرے سابقہ نظريات سے ہم آہنگ نہیں تھی۔ میں نے اس سے خواہش كی كہ مجھے اسلام كے بارے میں كچھ بتائیں۔ اس طرح میں اسلام سے آشنا ہوئی۔ جب اس سے سوال كيا گيا كہ جب آپ نے اسلام قبول كيا تو شروع شروع میں كيا دينی فرائض كی ادائيگی آپ كے لیے سخت نہیں تھی؟ اور كيا اسلام قبول كرنے كے بعد آپ كے لیے وہ لمحہ بھی آيا كہ آپ اپنے اس اقدام سے پشيمان ہوئی ہوں؟ تو اس نے جواب ديا نہیں ايسا ہرگز نہیں ہے بلكہ جب سے میں اسلام سے آشنا ہوئی ہوں میں محسوس كرتی ہوں كہ ابھی پيدا ہوئی ہوں مجھے اسلام قبول كرنے كے بعد انتہائی سكون ملا ہے ميرے لیے كوئی پريشانی نہیں ہے میں صرف اور صرف خدا كی خوشنودی چاہتی ہوں اور قرآن مجيد ميرے لیےمائہ سكون ہے۔ اس نے روتی ہوئی آنكھوں سے كہا كہ میں یہ كہتی ہوں كہ اسلام، قرآن سے حاصل كرنا چاہیے۔ اس نے حجاب كےحوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اسلام كے قوانين، انسانی فطرت كے مطابق ہیں اور حجاب ، اسلام كے واجبات میں سے ايك واجب ، روح انسانی كا لازمہ اور معاشرے كو فساد اور تباہی سے بچاتا ہے۔
268028
نظرات بینندگان
captcha