بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق زاہدان میں حكومتی عہديداروں كے لیے معانی و مفاہيم قرآن كی كلاسیں شروع كی گئی ہیں۔ ان كلاسوں كا مقصد قرآنی مفاہيم سے اجمالی آشنائی ہے۔ یہ كلاسیں ۵جولائی ۲۰۰۸ء كو شروع ہوئی ہیں اور ايك ہفتہ تك جاری رہیں گی۔ ان كلاسوں میں ۱۸ حكومتی عہديدار شركت كر رہے ہیں اور یہ كلاسیں مركز قرآن '' فجر آفرين'' میں منعقد ہو رہی ہیں۔