بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ " The News" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ طارق رمضان نے اس نشست سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كی اساسی مشكل یہ ہے كہ وہ مختلف اسلامی مذاہب كے افكاراورعقائد كو قبول نہیں كرتے جس كی وجہ سے مسلمان اختلافات كا شكاراورمختلف گروہوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ ياد رہے كہ طارق رمضان آكسفورڈ يونيورسٹی میں مطالعات اسلامی كے پروفيسرہیں۔
268931