بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے خبررساں ايجنسی " انٹر فيكس " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ قفقاز میں مسلمانوں كے امور سے متعلق ادارہ كے سربراہ " شيخ الاسلام اللہ شكور پاشازادہ" نے اس اجلاس كے انعقاد كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس اجلاس كے انعقاد سے متعلق تمام امور پرغوروخوض ہو چكا ہے۔ اور روس كے كليسا ارتدكس كے پاپ " الكسی دوم " نے بھی ا س اجلاس كے انعقاد كی تائيد كی ہے۔ انھوں نے وضاحت كی كہ دنيا كے مذہبی رہنماؤں كا پہلا ، دوسرا ، اور تيسرا اجلاس ۲۰۰۰ء، ۲۰۰۴ء، اور ۲۰۰۶ء كو ماسكو میں منعقد ہوا تھا۔
268588