كتاب " شيخ بھائی در آئينہ عشق" زيور طبع سے آراستہ ہوكر منظرعام پرآ گئی

IQNA

كتاب " شيخ بھائی در آئينہ عشق" زيور طبع سے آراستہ ہوكر منظرعام پرآ گئی

12:30 - July 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1667873
ثقافت وہنر گروپ: "اسد اللہ بقائی" كی تاليف " شيخ بھائی در آئينہ عشق" جس میں شيخ بھائی كے سوانح حيات كو سپرد قرطاس كيا گيا ہے زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے علمی و ثقافتی شعبہ دارالحديث كی رپورٹ كےمطابق یہ كتاب مندرجہ ذيل موضوعات پر مشتمل ہے: ايران كی طرف ہجرت، قزوين علوی تشيع كا دارالحكومت ، شاہی ہال، اصفہان كی طرف ہجرت، ديداريار،عرفانی حالات، سفر طوس، حج، شاہ طہماسب كی موت، ظہور شاہ عباس اول، طومار شيخ بھائی، مدرسہ خواجہ، شيخ بھائی اوران كے اشعار، شيخ بھائی كی كتب، كشكوں شيخ، شيخ اور افسانے، مشہد مقدس كا سفر، گنجہ كا سفر، اصفہان كے خوشگوار ايام ، اصفہان میں شيخ كے جاودانہ آثار، مسجد امام اصفہان، شيخ بھائی اور دارالحكومت كے علماء، شيخ بھائی كے دوسرے آثار، مرزا صفی كا قتل، شيخ بھائی اور عرفان، تصوف اورعشق ، شيخ بھائی مورخين كی نگاہ میں ، شيخ بھائی كی وفات ، كتاب نامہ، ضميمہ جات ، فہرست اورتصاويروغيرہ ۔ یہ كتاب ۳۰۶ صفحات پر مشتمل ہے جسے تبليغات اسلامی حوزہ علمیہ قم نے زيور طبع سے آراستہ كر كے منظر عام پر لايا ہے۔
269262

نظرات بینندگان
captcha