قرآن مجيد كے ۲۵ ویں بين الاقوامی مقابلوں كے انچارج " جناب علی يوسفی'' نے قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ خراسان رضوی سے خصوصی گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ مشہد میں منعقدہ ان بين الاقوامی مقابلوں میں ۸۰ ممالك كےمندوب شركت كریں گے۔ آٹھ ايرانی اور چھ عرب ممالك كے قراء منصفی كا كام انجام دیں گے۔ انھوں نے كہا كہ مشہد مقدس جو كہ دنيا میں ايك مذہبی شہر كے طور پر مشہور ہے میں قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلوں كے انعقاد سے شيعہ ثقافت كو دنيا بھر میں ترويج كرنے كا موقع ملے گا۔ علی يوسفی نے كہا كہ ان مقابلوں كے دوران امام رضا ﴿ع﴾ كے حرم كے جوار میں مختلف قرآنی محافل كا انعقاد اور قرآنی سافٹ ويئر كے ماہرين كی طرف سے نمائشگاہ كا اہتمام بھی كيا گيا ہے۔ آخر میں آقای يوسفی نے كہا كہ یہ پہلی بار ہے كہ بين الاقوامی سطح كے مقابلے تہران كی بجائے مشہد مقدس میں منعقد ہو رہےہیں۔
269169