بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق حوزہ علمیہ قم كی جامعہ مدرسين كے اراكين نے ايك بيانیہ میں عالم مجاہد آيت اللہ حاج شيخ علی پناہ اشتہاردی كی رحلت پر دكھ اور افسوس كا اظہار كيا ہے۔ اس بيانیہ میں مزيد آيا ہے كہ مرحوم آيت اللہ اشتہاردی عاشق اہل بيت ﴿ع﴾ اور اخلاق كا مجسمہ تھے۔ بيت امام ﴿رہ﴾ میں ان كے اخلاق كے دروس سے طلاب نے بہت زيادہ استفادہ كيا۔ اس بيانیہ كے آخر میں جامعة مدرسين حوزہ علمیہ قم كے اراكين نے آيت اللہ اشتہاردی كی رحلت پر امام زمانہ ﴿عج﴾ قائد انقلاب ، مراجع تقليد، مرحوم كے اہل خانہ اورشاگردوں كو تسليت و تعزيت پيش كی اور مرحوم كے درجات كی بلندی كےلیے دعا كی۔
270004