بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے اسلام آن لائن سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مفتی مصر " علی جمعہ" نے كہا كہ رؤيت ہلال كے مسئلے میں مسلمانوں كا متحد ہونا ايك مشكل مسئلہ ہے۔ انھوں نےمزيد كہا كہ " oic" كے تعاون سے اس سلسلے میںبہت زيادہ كوششیں ہوئی ہیں ليكن رؤيت ہلال كے مسئلے میں ابھی تك مسلمانوں كے درميان وحدت قائم نہیں ہو سكی ہے۔ ياد رہے كہ ماہ رمضان كی پہلی تاريخ میں ہر سال اسلامی ممالك میں اختلاف ہوتا ہے اور بعض اوقات یہ اختلاف ۴ دن تك بھی پہنچ جاتا ہے كيونكہ بعض ممالك يكم رمضان كے ثبوت كے لیے علم نجوم كی رپورٹ كو كافی سمجھتے ہیں جبكہ بعض ممالك يكم رمضان كے ثبوت كے لیےچاند كو آنكھوں سے ديكھنا ضروری سمجھتےہیں۔
269753