پرتقالی زبان میں اسلامی لٹريچركی كمی برازيل میں اسلام كی نشرو اشاعت میں سب سے بڑی ركاوٹ ہے

IQNA

پرتقالی زبان میں اسلامی لٹريچركی كمی برازيل میں اسلام كی نشرو اشاعت میں سب سے بڑی ركاوٹ ہے

14:23 - July 12, 2008
خبر کا کوڈ: 1668408
بين الاقوامی گروپ: برازيل كےمسلمان رائٹر سمير الحائك نے كہا كہ پرتقالی زبان میں اسلامی كتابوں كی كمی برازيل میں دين اسلام كی نشرو اشاعت میں بہت بڑی ركاوٹ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق جناب سميرالحائك نے الجزيرہ ٹی وی سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس وقت اسلام پوری دنيا میں بڑی تيزی سےپھيل رہا ہے اوربرازيل كےلوگ بھی اسلامی تعليمات سے آگاہی كے مشتاق ہیں اوراس ملك میں بھی اسلام پھيل رہا ہے ليكن افسوسناك بات یہ ہے كہ اس ملك میں پرتقالی زبان میں اسلامی كتابوں كی كمی، دين اسلام كی نشرواشاعت میں سب سے بڑا مانع ہے۔ انھوں نےمزيد كہا كہ كچھ كتابیں عربی زبان سے پرتقالی زبان میں ترجمہ ہوئی ہیں ليكن مالی مشكلات كی وجہ سے وہ اب تك شائع نہیں ہو سكیں ہیں۔ ياد رہے كہ ۱۸۰ ملين كی آبادی والے ملك برازيل میں ۳ ملين مسلمان آباد ہیں اوریہ مسلمان انيسيویں صدی كے وسط میں برصغير، سوریہ اور لبنان سے تجارت كی عرض سے وہاں آباد ہو گئے تھے اوراس ملك میں پہلی مسجد بھی ۱۹۲۹ء میں تعميركی گئی تھی۔
269752

نظرات بینندگان
captcha