مراكش كے مسلمان مبلغين ماہ مبارك رمضان میں بيرون ملك تبليغ كے لیےجائیں گے

IQNA

مراكش كے مسلمان مبلغين ماہ مبارك رمضان میں بيرون ملك تبليغ كے لیےجائیں گے

14:32 - July 13, 2008
خبر کا کوڈ: 1668754
بين الاقوامی گروپ: مراكش كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوششوں سے اس سال ماہ مبارك رمضان میں مراكش كے ۱۷۶ مسلمان مبلغين بيرون ملك تبليغ كے لیے جائیں گے۔ ان مبلغين میں خواتين بھی شامل ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مراكش كے روزنامہ " المغربیہ" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ مراكشی مبلغين، بيرون ملك جا كر ماہ مبارك رمضان كے فضائل بيان كریں گے۔ یہ اقدام مراكش كے بادشاہ " ملك ششم" كی طرف سے بيرون ملك مقيم مراكشيوں كے لیے كيا گيا ہے۔ مراكش كے دارالحكومت " رباط" میں اس ملك كے وزير اوقاف و مذہبی امور كی سربراہی میں مبلغين كا ايك اجلاس ہو گا جس میں اس تبليغی پروگرام كے متعلق بحث و گفتگو ہو گی۔
270383
نظرات بینندگان
captcha