پوری دنيا میں تازہ اسلام قبول كرنے والوں كی الجزائر میں گول ميزكانفرنس

IQNA

پوری دنيا میں تازہ اسلام قبول كرنے والوں كی الجزائر میں گول ميزكانفرنس

15:02 - July 14, 2008
خبر کا کوڈ: 1669120
بين الاقوامی گروپ: ۱۵جولائی ۲۰۰۸ء كو پوری دنيا سے تازہ اسلام قبول كرنے والوں كی گول ميز كانفرنس الجزائر میں منعقد ہوگی۔ اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد اسلام كےخلاف بڑھتی ہوئی دشمنی سے مقابلہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے مراكش كے روزنامہ " التجديد" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تازہ اسلام قبول كرنے والے مسلمانوں كی اس كانفرنس كا مقصد اسلام كی نشرواشاعت میں روڑے اٹكانےوالوں سے علمی مقابلہ ہے۔ اس كانفرنس كے منتظم " فارس مسدود" نے كہا ہے كہ اس كانفرنس میں تازہ اسلام قبول كرنے والے افراد حاضرين كو علمی دلائل كی روشنی میں بتائیں گے كہ انھوں نے كيوں اسلام قبول كيا ہے۔ ياد رہے كہ گزشتہ چند سالوں میں الجزائر میں اسلام بڑی تيزی سے پھيل رہا ہے اور صرف گزشتہ سال میں اس ملك میں مقيم غيرمسلم افراد میں سے ۲۲۲ افراد نے اسلام قبول كيا تھا۔
270856
نظرات بینندگان
captcha