بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق نمائندہ قائد انقلاب اور ادارہ اوقاف كے سرپرست حجت الاسلام والمسلمين " حيدر مصلحی" نے كہا كہ قرآن مجيد كے بين الاقوامی مقابلوں كو مشہد مقدس منتقل كرنے كا مقصد ان مقابلوں میں شركت كرنے والوں كو امام رضا علیہ السلام كی بارگاہ سے آشنا كرنا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ حفظ قرآن ، قرائت اور مقالہ نويسی كے ۲۵ ویں بين الاقوامی مقابلے ﴿كہ جن كا اہتمام ادارہ اوقاف و امور خيریہ نے كيا ہے﴾ ۴ اگست ۲۰۰۸ء كو مشہد مقدس میں منعقد ہوں گے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان مقابلوں میں ۱۰۲ قراء اور حفاظ شركت كر رہے ہیں اوراميد ہے كہ آئندہ چند دنوں میں اس تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔
271056