زمبابوے میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج " محمد حسين ايپكچی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ان قراء اور حفاظ كے نام ايران كے ادارہ اوقاف كو ارسال كر ديئے گئے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ زمبابوے میں مسلمان، كل آبادی كا ايك فی صد ہیں اور یہ مسلمان مختلف اسلامی مناسبتوں میں مساجد اور اسلامی مراكز میں مذہبی پروگرام منعقد كرتے ہیں۔ ياد رہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران میں قرآن مجيد كے ۲۵ ویں بين الاقوامی مقابلے ۴ اگست ۲۰۰۸ء كو منعقد ہو رہے ہیں۔
271303