ايران میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی مقابلوں میں زمبابوے كے قراء اور حفاظ شركت كریں گے

IQNA

ايران میں منعقد ہونے والے بين الاقوامی مقابلوں میں زمبابوے كے قراء اور حفاظ شركت كریں گے

11:34 - July 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1669307
بين الاقوامی گروپ: زمبابوے میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كی كوششوں سے ايران میں منعقد ہونے والے قرآن مجيد كے ۲۵ ویں بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كے لیے اس ملك سے قراء اور حفاظ كا انتخاب عمل میں آيا ہے۔
زمبابوے میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج " محمد حسين ايپكچی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ان قراء اور حفاظ كے نام ايران كے ادارہ اوقاف كو ارسال كر ديئے گئے ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ زمبابوے میں مسلمان، كل آبادی كا ايك فی صد ہیں اور یہ مسلمان مختلف اسلامی مناسبتوں میں مساجد اور اسلامی مراكز میں مذہبی پروگرام منعقد كرتے ہیں۔ ياد رہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران میں قرآن مجيد كے ۲۵ ویں بين الاقوامی مقابلے ۴ اگست ۲۰۰۸ء كو منعقد ہو رہے ہیں۔
271303

نظرات بینندگان
captcha